اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے اپوزیشن لیڈرکانام فائنل کردیا

اسلام آباد(نیوزالرٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ خواجہ آصف سمیت سب کو عدالتوں میں لے کر جاؤں گامیں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم سڑکوں پر آسکتے ہیںنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ خواجہ آصف کے بیان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا کیونکہ ملیحہ لودھی نے بھارت کو جواب دیا تھاخواجہ آصف نے اسے غلط ثابت کردیا جبکہ انہیں امریکہ میں پاکستان کا موقف بیان کرنا چاہیے تھااگر کوئی طالبعلم بھی وہاں خواجہ صاحب کی جگہ پر موجود ہوتا تووہ بھی ایسی حماقت نہ کرتا ،میرے خیال میں ان کوکبھی وزیرخارجہ نہیں بنانا چاہیے تھاانہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکیلئے ایم کیوایم کے علاوہ ابھی کسی جماعت سے باقاعدہ رابطہ نہیں کیالیکن اگرقائدحزب اختلاف کیلئے ہماری بات نہ مانی گئی توسڑکوں پرآئیں گے پاکستان کی معیشت کا اتنا برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے ،اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،کے پی میں ٹیچرزکی بھرتیاں میرٹ پرکررہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں پہلے3ہزارڈاکٹرتھے اوراب ان کی تعداد9ہزارہےیہی نہیں ہم نے گورنمنٹ ہسپتالوں کے مینجمنٹ سسٹم کو بہتربنایا،پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیرون ملک سے ڈاکٹر کام کرنے آتے ہیںصحت اورتعلیم کے معیارمیں خیبرپختونخواسب سے آگے ہے، خیبرپختونخوامیں غربت میں بھی 50فیصدکمی آئی ہےعمرا ن خان نے دعویٰ کیا کہ اورنج ٹرین سے متعلق 2سوارب روپے کاخفیہ معاہدہ ہے جبکہ حکومتی عہدیدارو ں نے عدالت میں تسلیم کیاہے معاہدہ خفیہ ہے،اگر ہم اداروں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تومافیامخالفت کرتاہےانہوں نے کہا کہ این اے 120میں تمام حکومتی مشینری شریف خاندان کی تھی،ووٹ خریدنے کیلئے 8،8ہزار روپے فی کس ادا کئے گئے،جمہوریت اخلاق سے چلتی ہے لوگوں کو خریدنے سے نہیں ،ان کا کہناتھا کہ ڈینگی وائرس ایک دفعہ کہیں پیدا ہو جائے تو آپ نقصان کو کنٹرول نہیں کر پاتے، سردیاں آئیں گی تب ہی ڈینگی ختم ہوگاعمران خان نے کہا کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو لمبی لیڈ سے ہرائے گی،آئی بی ملک کی خدمت کے بجائے شریف خاندان کی خدمت کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ این اے 4میں اچھا ہوا کہ جے یو آئی بھی ن لیگ سے مل گئی، اب دونوں کو اکٹھے ہرائیں گے،الیکشن شفاف ہوتے نظر نہ آئے تو احتجاج الیکشن سے پہلے کریں گے۔