اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حافظ سعیدبوجھ نہیں ہمارااثاثہ ہیں،امریکاکی بجائے پاکستان کیلئے ڈومور کرناہوگا۔چودھری احمدسعید

گجرات(محموداخترمحمود)گجرات چیمبرآف کامرس کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سروس گروپ آف انڈسٹریزچودھری احمدسعید نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے ہمیں متحدہوکراپنے ملک کےلئے ڈومورکرناہوگا،حافظ سعیدجیسے لوگ ہمارے لئے بوجھ نہیں اثاثہ ہیں، اسحاق ڈارکواستعفیٰ دیناچاہئے، پاکستان کامستقبل سی پیک سے وابستہ ہے،مودی سمیت پاکستان کے دشمن سن لیں کہ ہمارے پاس جدیدترین ایٹمی ٹیکنالوجی ہے،چودھری احمدسعید کامزیدکہنا تھا کہ حاجی ناصرمحمودنے گجرات کی سیاست کانقشہ بدل کررکھ دیاہے چودھری احمدسعید نے مزیدکہا کہمیں چاہتا ہوں کہ جو بھی مخالف گروپ الیکشن میں حصہ لے وہ بھی سالانہ اجلاس عام میں شرکت کرے اورسب مل کرچیمبر کی ترقی کے لئے کام کریں،چودھری احمدسعید نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کہتے ہیں کہ ہمیں ڈومورنہیں کرنامگرخواجہ آصف بیان دے رہے ہیں کہ ہمیں ڈورمورکرناچاہئےنجانے حکومت کی یہ کس قسم کی پالیسی ہے، اللہ تعالیٰ کسی کوڈانگ سے نہیں مارتا بلکہ اس کی مت ماردیتا ہے، یہی کچھ حکومت کے ساتھ ہورہا ہے، میں نے جو کہا ہے وہ حقائق ہیں اورحقائق کوماننا پڑتاہے، 2010ءمیں میرے محسن نے کہا گجرات جائیں اورالیکشن میں حاجی ناصرکےمقابلے میں نوابزادگان اورپرویزالہٰی بڑے نام تھے ،حاجی ناصر کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ وہ 10سے12گھنٹے لوگوں کوملتے ہیں لوگوں کوعزت دیتے ہیں بس ذراضدی ہیں لیکن کوئی آدمی 100 فیصدمکمل نہیں ہوتا، اب آئندہ الیکشن میں حاجی ناصرجیسے لوگ کامیاب ہونگے میری اب سیاست میں آنے کی کوئی خواہش نہیں، حاجی ناصرمحمودافسروں سے لڑائی اورلوگوں سے ضدچھوڑدیںتوسیاستدانوں کے لئے رول ماڈل ہیں، ہمیں متحدہوناہوگا، پاکستان کافیوچرسی پیک پرہے، یہ دوتین سال میں مکمل ہوجائے گا، اوریہ گورنمنٹ کاگورنمنٹ کے ساتھ معاہدہ ہے آرمی کی طرف سے اس کی حفاظت کی ضمانت ہے، پاکستان کا اسلحہ ، میزائل ٹیکنالوجی، ایٹمی ٹیکنالوجی انڈیاسے میلوں آگے ہے، اگر مودی کوایٹمی حملے کاشوق ہواتوہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ ہم اس پرواپس حملہ کرسکتے ہیں، اپنے بچوں کوبتائیں کہ جھوٹ نہ بولیں اپنے آپ کوٹھیک کرلیں سوسائٹی ٹھیک ہوجائے گی، ڈی سی محمدعلی رندھاواویلفیئرکاجوبھی پراجیکٹ لائیں گے اس کے لئے تعاون کرینگے، نئے صدرعلی انصرگھمن اوران کی ٹیم کی کامیاب کے لئے دعاگوہیں ، گجرات چیمبر میں الیکشن نہایت خوش آئندبات ہے، میں چاہتا ہوں کہ جو بھی مخالف گروپ الیکشن میں حصہ لے وہ بھی سالانہ اجلاس عام میں شرکت کرے اورسب مل کرچیمبر کی ترقی کے لئے کام کریں،چودھری احمدسعید نے گجرت چیمبر کے نومنتخب عہدیداران صدرعلی انصرگھمن، سینئرنائب صدرعتیق الرحمٰن چودھری، نائب صدرافتخاردیوان، ایگزیکٹوممبران عاصم اعجاز، فرحان اقبال، سعیداحمد، حسنات احسن، مظہرحسین، مرزاعبدالرؤف، ایسوسی ایٹ ممبران عامرنعمان، مہرطارق سعید، شہریاراسلم، طارق جنجوعہ، میاںندیم افضل تارڑ نے حلف اٹھایا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر گجرات محمدعلی رندھاوا، ڈی پی اوجہانزیب نذیرخان، ایم پی میجرمعین نواز، صفدرممتازسندھو، حاجی جاویداخترایڈووکیٹ، ضلعی وائس چیئرمین چودھری شعیب رضا، ڈپٹی میئرگجرات حاجی آصف رضا، سیدعدیل عباس شاہ، الحاج امجدفاروق، انصرگھمن، ڈاکٹرامین گل، اسدبھٹی، نوازدھدرا، شیخ فوادانور، حاجی اعظم رحمانی، حاجی زاہد، شیخ اقبال اختر، شیخ انصرقذافی، حاجی عرفان یوسف، مہرثاقب اسحاق، عبدالرحمٰن، نعمان اسلم گوندل، چودھری یوسف ترہنگی، مہربلال اجمل شیرانی ، شکیل افضل بھٹی، طارق محمودبھٹی سمیت دیگرممتاز شخصیات بھی موجودتھیں۔