اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن بل کی منظوری، عمران خان کی صدارت میں پارٹی اجلاس آج طلب

اسلام آباد(نیوزالرٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کے معاملے پر مشاورت کیلئے آج سہ پہر تین بجے پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کی شق کی مخالفت کی حکمت عملی طے کی جائے گی، شق کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور ہو گا،اجلاس میں شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دینگے،اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔