اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوجی عدالت سےسزایافتہ 3 دہشتگردوں کولٹکادیاگیا

راولپنڈی(نیوزالرٹ)3 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی،تینوں دہشتگردوں کوخیبرپختونخواکی جیل میں پھانسی دی گئی، پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں ساجد ،بہرام شیر اور فضل غفار شامل ہیں ،آئی پی ایس آر کے مطابق پھانسی پانےوالا دہشتگرد ساجدولد ابراہیم کالعدم تنظیم کا رکن تھا،دہشتگرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پرفائرنگ میں ملوث تھا،طیارے پر حملے میں خاتون جاں بحق اور 2 مسافر زخمی ہوئے تھے، دہشتگرد فضل غفار سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی،دہشتگرد ساجد پیر اسرار اور اسکےخاندان کے 8 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا، دہشتگردوں کاٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا،تینوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا۔