اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

این ٹی ڈی سی کا کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کرنے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کو موجودہ ریٹ پر 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی کی خریداری کا معاہدہ ختم ہوچکاہے ۔ معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک نے 5 سال میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا کے الیکٹرک کو سستے نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔ حکومت یا نیپرا کہے تو کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی فوری طور پر معطل کردیں گے ۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 2017 میں نہیں بلکہ 2020میں ختم ہوگی۔