اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی ڈرون حملے نے افغان امن عمل کو شدید نقصان پہنچایا:سرتاج عزیز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ہمسائیوں سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔امریکہ سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے اہم کردار ادا کیا اور کرتارہے گا۔انہوں نے کہا ڈرون حملے نے مذاکرات کو متاثر کیااور افغان عمل کو بہت نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاوسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تین اہم منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔وسطی ایشیائی ممالک کے دوروں سے پاکستان کے مذکورہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا محل وقوع اہم ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک چین تجارت کا حجم 19ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔