اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی شاہی محل پر حملہ، 2سکیورٹی گارڈز جاں بحق،متعددزخمی

جدہ(خالدچیمہ)سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہی خاندان کے محل پر حملہ ہوا جس میں دو سکیورٹی گارڈ جان سے چلے گئے جبکہ مسلح حملہ آور مارا گیا،غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حملے میں السلام محل کے دو شاہی سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے ایک مسلح حملہ آور بھی مارا گیا،سعودی حکومت کی جانب سے واقعے کی تصدیق تو نہیں کی گئی ہے مگر سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں مارے جانے والے حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے،السلام محل میں دہشت گردی کا واقعہ پہلی بارپیش آیا، محل کا شمار اہم ترین مقامات میں کیا جاتا ہے یہاں نہ صرف سعودی کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے بلکہ شاہی دربار بھی لگتا ہے،ایک دن قبل سعودی سیکیورٹی فورسز نے ریاض کے علاقے الرمل میں داعش کا خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا جس میں بمبار نے خود کو اُڑا لیا جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے۔