اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,316FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہمارے ساتھ احتساب نہیں انتقام لیاجارہاہے۔مریم نواز

لندن(عتیق اللہ بٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم وطن واپس جا رہے ہیںعدالتوں میں پیش ہو کر نظام عدل کو آزمائیں گے،لندن سے پاکستان روانگی کیلئےپارک لین میں اپنی رہائشگاہ سے ائرپورٹ جاتے ہوئے گفتگومیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کےاحترام میں وطن واپس جارہےہیں،دنیاجانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے وطن واپسی کےلیے مریم کے خاوندکیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں،مریم نواز نے کہا کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرےگی،حیرانگی ہے کہ وہ لوگ ن لیگ کے صدارتی انتخاب پراعتراض کررہےہیں جن کا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں، نوازشریف وزیراعظم تھے تب بھی وہ سیاست کامحورتھےاورآج بھی ہیںجمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،حسن اور حسین نواز کی وطن واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ حسن اور حسین نوازوطن واپسی کافیصلہ خودکریں گے،مریم نواز نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی اگلے ہفتے سے شروع ہو رہی ہے عوام ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں،واضح رہے کہ کل نو اکتوبر کو تین ریفرنسز میں نواز فیملی کی احتساب عدالت میں پیشی کی تاریخ ہے،جس کیلئے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر لندن سے واپس آرہےہیں، مریم نواز کا ایک ریفرنس میں قابل ضمانت جبکہ ان کے شوہراور بھائیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے دو پیشیوں پر عدالت میں پیش ہوئے اس وقت وہ لندن جاچکےہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے نو اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن ضابطہ فوجداری کے تحت کسی بھی ریفرنس میں یا کسی بھی کیس میں ضروری ہے کہ تمام شریک ملزمان عدالت میں موجود ہوں نواز شریف خود بھی موجود نہیں ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے بھی موجود نہیں ہوں گے،اس لئے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کل کی پیشی پرفرد جرم عائد ہوسکے گی البتہ ایسی صورتحال میں غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ ملزمان کی جائیداد کی ضبطی کا حکم بھی دیا جاسکتا ہے حاضراورغیر حاضر ملزمان کا کیس الگ الگ کرکے حاضر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہوسکتی ہے،سپریم کورٹ کی جانب سے 28 جولائی کو سنائے جانے والے پاناما کیس کے فیصلے کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو العزیزیہ اسٹیل ملز،ایون فیلڈ پراپرٹیز اورفلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔