اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تاجک گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتا دی

بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا اسٹار اور تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہاتھ میں ہیرے کی قیمتی انگوٹھی لیے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو دل کی شکل والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اپنی شادی کا تہلکہ خیز انکشاف کیا۔

گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایسا پیار ملے گا۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ وہ 7 جولائی کو شادی کرنے والے ہیں لہٰذا سب اس تاریخ کو یاد رکھیں۔

میڈیا کے مطابق 20 سالہ عبدو روزک شارجہ کی 19 سالہ لڑکی سے شادی کررہے ہیں، ان کی شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہی منعقد ہوگی لیکن ابھی تک شادی کے مقام کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔