اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنگلی ہاتھی کے حملے میں صحافی ہلاک

بھارت، جنگلی ہاتھی کے حملے میں صحافی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں ہاتھی نے مقامی نیوز چینل کے صحافی کو روند ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی صحافی مکیش نیوز ٹیم کیساتھ دریا پار کرتے ہوئے ہاتھیوں کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ہاتھی نے ٹیم پر حملہ کیا، ہاتھی سے بچاؤ کی کوشش کرتے ہوئے مکیش زمین پر گر گیا اور ہاتھی نے اسے روند ڈالا جسکے بعد زخمی صحافی مکیش کو فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ابھی تک مکیش کو لگنے والے زخموں کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے۔

latest urdu news