اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالت کا 3 دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو 3 دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جس دوران اسٹیٹ کونسل کے نمائندوں نے مؤقف اپنایا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا، اس مرتبہ گندم کی پیدوار پہلے سے کئی زیادہ ہے، آٹے کی قیمت 1 ہزار روپے کم ہوچکی ہے لہذا روٹی کی قیمتیں بھی اسی لیے کم کی ہیں۔

دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جاکر روٹی لگاتے ہیں، عدالت کو ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے، روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں، انہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کی رہائی کی بھی ہدایت جاری کردی۔

latest urdu news