اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد، اگلے طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے کے طورپر آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچی ہے۔

آئی ایم ایف معاون ٹیم قرض کے سلسلے میں معاشی ٹیم کیساتھ بات چیت کرے گی، مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معاون ٹیم مختلف معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔

latest urdu news