اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نتاشا علی نے بابر اعظم اور رضوان کے لیے فلم میں کردار کا انتخاب کر لیا

پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے ہیرو کے طور پر فاسٹ بولر حارث رؤف اور ناکام بھائی کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا انتخاب کیا ہے۔

نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’فرض کیجیے کہ آپ ایک فلم بنارہی ہیں اس فلم میں مرکزی کردار آپ کا ہے، اگر آپ کو فلم کی کاسٹ کیلئے ہیرو، ناکام بھائی اور ولن کو منتخب کرنا پڑے تو آپ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں کن کھلاڑیوں کو منتخب کریں گی‘۔

اس پر نتاشا علی کا کہنا تھا کہ میں ہیرو کیلئے حارث رؤف کو، ناکام بھائی کیلئے بابراعظم اور ولن کے طور پر محمد رضوان کو کاسٹ کروں گی کیوں کہ محمد رضوان کا چہرہ ولن جیسا ہی لگ رہا ہے۔

میزبان رمیز راجا نے انہیں بتایا کہ محمد رضوان کا چہرہ تصویر میں ایسا لگ رہا ہے درحقیقت وہ ولن جیسے نہیں ہیں۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میں باپ کا کردار افتخار احمد ادا کریں گے اور مزاحیہ کردار شاہین آفریدی ادا کریں گے۔

latest urdu news