اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، اسکے پاس ایٹم بم ہے، کانگریس رہنما

کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر ائیر اپنے ایک پرانے انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔

منی شنکر ائیر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا تھا ہندوستان کو پاکستان کیساتھ بات چیت کرنی چاہیے ورنہ ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

منی شنکر نے پرانی ویڈیو میں کہا تھا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہیں جنہیں اگر ہماری حکومت نے ناراض کیا تو وہ ہندوستان میں گرا سکتا ہے، بھارت کو پاکستان کو عزت دینی چاہیے، اگر ایسا نہ کیا تو پاکستان بھارت پر بم گرا سکتا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم صرف اپنی فوجی طاقت بڑھا رہے ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ پیدا کرے گا، ہمارے پاس اگر ایٹم بم ہے تو اگلوں کے پاس بھی ایٹم بم ہے، اگر کوئی دیوانہ لاہور پر ایٹم بم گرانے کا فیصلہ کرلے تو تابکاری کو امرتسر پہنچنے میں 8 سیکنڈ نہیں لگیں گے۔

latest urdu news