اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی، 100 سے زائد اموات، لاکھوں بے گھر

برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے جب کہ 128 افراد اب تک لاپتا ہیں اور 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے، برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور متعدد پل بھی ٹوٹ گئے جب کہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کے باعث پورٹوالیگرے شہر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور اسکے شہر اور ایئرپورٹ میں پانی بھر آیا ہے۔

پورٹوالیگرے شہر کے ایئرپورٹ میں جہاز، رن وے اور پارکنگ میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔

latest urdu news