اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

9 مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنا بیٹھا ہے، ایمل ولی خان

پشاور، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کا مرکزی ملزم آج کے پی کا وزیراعلیٰ بنا بیٹھا ہے، اگر 9 مئی جیسے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے۔

ایمل ولی خان کا مزید یہ کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کو آج ایک سال گزر چکا ہے اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اور حزب اقتدار سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیجانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news