اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کامونکی پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم احکامات کے پیش نظر ضلع بھر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہی احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹر عثمان ذوالنورین و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف اور 1 عدد رائفل 223 بور معہ سینکڑوں گولیاں اور متعدد میگزین برآمد کر لیں۔

گرفتار ملزمان میں سورج، شرجیل اور سندیل شامل ہیں۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش سے بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

latest urdu news