اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر صحت کا میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد انتقال

تیونس(مانیٹرنگ ڈیسک)تیونس کے وزیرصحت سلیم شاکر کینسر کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، العربیہ ٹی وی کے مطابق تیونس کے وزیر صحت سلیم شاکر نے دو روز قبل نابل شہر میں کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہونے والی میراتھن دوڑ میں شرکت کی، جس کے بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی انہیں تیونس کے ایک فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ دیر کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔