اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نانی ڈکیت گینگ گرفتار ،بڑی وارداتوں کااعتراف

لاہور(نیوزالرٹ)سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی اورراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نانی ڈکیت گینگ کے4 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں کے دوران لوٹا ہوالاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیاجس کے تحت سی آئی اے کی سپیشل پولیس ٹیمیں شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیںایس پی سی آئی اے نے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ رانا زاہد حسین کی سربراہی میں سب انسپکٹر آصف علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے مختلف خفیہ معلومات کی روشنی میں نانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ارسلان عرف نانی اور اس کے3 ساتھیوں سلیمان، عبدالرحمان اور اشتیاق کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اورچوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہےملزمان اپنے طریقہ واردات میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس قبل بھی ڈکیتی اور چوری کے متعددمقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔