اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بس اور آئل ٹینکر کے مابین تصادم ، 3افراد جاں بحق، 20زخمی

تونسہ شریف(نیوزالرٹ)انڈس ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہوگئے ہیں، بس کراچی سے گلگت جارہی تھی،تفصیلات کے مطابق گلگت سے کراچی جانے والی کوچ انڈس ہائی وے پر بستی بوہر کے مقام پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 20افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد خالدہ اور رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسری لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ،زخمیوں میںسے زیادہ افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ،معمولی زخمی افراد کو تونسہ شریف کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمی افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔