اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حسن علی کے باؤنسرز مہلک ہتھیار قرار

لاہور: وقار یونس نے حسن علی کے بائونسر کو مہلک ہتھیار قرار دیدیا۔
پاکستان کی جانب سے کم 24 میچز میں وکٹوں کے ففٹی مکمل کرنے والے پیسر کی شاندار کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ نے کہا کہ حسن علی کا بائونسر دیگر بولرز کی نسبت بہت موثر ہے۔ یاد رہے کہ نوجوان پیسر نے وقار یونس کا ریکارڈ ہی توڑا ہے جنھوں نے وکٹوں کی ففٹی27 سال اپنے کیریئر کی 27ویں اننگز میں ہی مکمل کی تھی۔حسن علی کا کہنا ہے کہ پریکٹس کرتے ہوئے نئی بال سے بھی بولنگ کرواتا ہوں تاکہ اس پر بھی پوری طرح گرفت حاصل کر سکوں، واضح رہے کہ حسن علی نے دوسرے میچ میں سری لنکا کے 5کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔