اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بابراعظم نے T20 انٹرنیشنلز میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

قومی کرکٹر بابراعظم نے T20 انٹرنیشنلز میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ڈبلن، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یااس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم نے 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا۔

بابراعظم نے T20 انٹرنیشنل میں یہ سنگ میل آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا۔

بابراعظم کے 39 ففٹی پلس اسکورز میں 36 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی 38 مرتبہ 50 یا اس سے زائد اسکور بنا چکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

latest urdu news