اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق،6 زخمی

خار : باجوڑ ایجنسی : خار کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے سات افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں خار کے مقام پر گھر کی چھت گرنے سے سات افراد جاں بحق، جب کہ چھ سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق حادثے میں دو گھر متاثر ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے