اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈرائیور کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ

ممبئی(نیوزڈیسک)انڈیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ریلائنس کے مالک مکیش امبانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مٹی میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو اسے سونا بنا دیتے ہیں کچھ عرصہ قبل انہوں نے ٹیلی کام انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے ریلائنس جیو متعارف کرایا اور اپنے صارفین کو مسلسل 6 ماہ تک فری کالز اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی تھی،ان دنوں سوشل میڈیا اور مختلف انڈین چینلز پر مکیش امبانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، جس میں ان کے زیر استعمال گاڑیوں اور انھیں چلانے والے ڈرائیورز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے ایک ڈرائیور کی تنخواہ تقریباً دو لاکھ روپے ماہانہ ہے، تاہم مکیش امبانی جیسےآدمی کا ڈرائیور بننا اتنا آسان کام نہیں ہے اس کیلئے باقاعدہ مختلف کمپنیاں ہیں جہاں ڈرائیوروں کو ٹریننگ دی جاتی ہے،ٹریننگ کے دوران ڈرائیورز کو مختلف ٹیسٹ پاس کرنے ہوتے ہیں، ان ٹیسٹوں میں پاس ڈرائیوروں کو شارٹ لسٹ کر کے ہی امبانی فیملی کے یہاں بھیجا جاتا ہے، یہ نوکری حاصل کرنے والے ڈرائیورز کو خوش قسمت ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ آج کل کے دور میں اچھی سے اچھی نوکری کے بھی دو لاکھ روپے ماہانہ نہیں ملتے۔