اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیرِداخلہ احسن اقبال نےنارووال ڈسڑکٹ جیل کاافتتاح کردیا

نارووال(سید صغیر حسین شاہ)وفا قی وزیرِدا خلہ پروفیسراحسن قبال نے ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا افتتاح کردیا،اس موقع پرصوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب ملک احمد یار ہنجرا،آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان،سپرنٹنڈنٹ جیل نارووال ملک صفدر نواز کے علاوہ ایم پی اے رامیش سنگھ اروڑا،چیئر مین ضلع کونسل احمد اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا علی ارشد کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے تقریب میں شرکت کی، وفاقی وزیر نے جیل کے مختلف حصو ں کا تفصیلی معا ئنہ بھی کیا اور قید یو ں کو دی جا نیوا لی سہو لیا ت کا بھی جا ئز ہ لیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے ، صوبائی وزیر پنجاب جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب بھر کی جیلیں اب سزا خا نہ نہیں بلکہ اصلا ح خا نہ بن چکی ہیں ، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان،سپرنٹنڈنٹ جیل نارووال ملک صفدر نواز نے بھی اس مو قع پر تقر یب سے خطا ب کیا ۔