موٹر سائیکل کی ٹرک سے ٹکر نوجوان جاں بحق ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

بورےوالا(ثاقب سھیل وٹو)گگو منڈی…عارف والا روڈ اڈا کوارٹر کے قریب ٹرک ,کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ ,حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص اللہ دتہ جانبحق خاتون سمیت چار افراد زخمی..زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال گگو منتقل کر دیا گیا۔۔عارف والا روڈ اڈا کوارٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک کار سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اللہ دتہ موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے .اطلاع ملنے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو رولر ماڈل ہیلتھ سینٹر گگو منڈی منتقل کر دیا .زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا ریفر کر دیا گیا ..جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ..ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا