اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لائن آف کنٹرول پرمجاہدفورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورقربانیوں پرفخرہے:آرمی چیف

راولپنڈی(آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ پاک فوج کو بھی ایل او سی پر مجاہد فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بھمبر میں فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیج لگانے کی تقریب میں شرکت کی ، تقریب میں مجاہدفورس کے حاضرسروس اورریٹائرڈافسران بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاکومجاہدفورس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجاہدفورس کے افسران اورجوانوں کے کر دارکی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ مجاہد فورس نے لائن آف کنٹرول پر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں، مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری اور شہداءکے لیے فاتحہ پڑھی اور کچھ وقت جوانوں اور افسران کے ساتھ گذارا۔