اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوج کو پاکستان کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے:راجناتھ سنگھ

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فوج کو پاکستان کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہناتھا کہ ہماری حکومت دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے مستقل حل نکالے گی اور اس سلسلے میں کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول پر ہر روز5 سے6 دہشتگرد کو مارتے ہیں اور فوج کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ڈوکلام ایشو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کوئی کمزور نہیں بلکہ مضبوط ملک ہے جو اپنے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ تمام متنازعہ معاملات کے حل کی پوزیشن میں ہے جبکہ دہشتگردی اس وقت پوری عالمی برادری کے لئے سنگین چیلنج ہے جس کا تمام ممالک کو ملک کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔