اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ

غیرحاضرکوالیفائی ڈپرسن کےلائسنس منسوخی کی سفارش، غیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت پرایکشن
وہاڑی ( ندیم شہزاد ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ عطائیت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں میڈیکل سٹورز اور فارمیسی پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ غیر حاضر کوالیفائیڈ پرسن کے خلاف بھی کارروائی کریں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ، ڈاکٹر احمد نواز سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ تاج اورڈرگ انسپکٹرز شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف کارروائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ کوالیفائیڈ پرسن دوران معائنہ اکثر غائب پائے جاتے ہیں اور کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر کوئی نہ کوئی عذر تراش لیتے ہیں آئندہ دوران معائنہ غیر حاضر کوالیفائیڈ پرسن کے خلاف فارمیسی کونسل کو لائسنس کی منسوخی کی سفارش کی جائے اجلاس میں بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر تین افراد کے خلاف کے خلاف کیسز عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا دو افراد کو اپنا ریکارڈ آئندہ اجلاس میں فراہم کرنے کا موقع دیا گیاجبکہ غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے 4افرادکے کیس بھی عدالت کو بھجوانے کی منظوری دی گئی جبکہ 4افراد کو آئندہ سماعت کے دوران ریکارڈ پیش کرنے کا موقع دیا گیا ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور بغیر وارنٹی اددیات فروخت کرنے پر 5افراد کے خلاف کیس عدالت کو بھجوانے کی منظوری دی گئی 3کو ریکارڈ مکمل کرنے پر وارننگ دی گئی جبکہ5کو آئندہ سماعت کے دوران اپنا ریکارڈ پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔