اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کی نوازشریف کو پروٹوکول دینے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وضاحت دیں کہ نا اہل شخص کو کس طرح زیادہ پروٹو کول دیا گیا: قرارداد کا متن
لاہور: سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پروٹوکول کے معاملے پر تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، نواز شریف کو پروٹوکول دینے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وضاحت طلب کر لی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد پر انہیں شاہانہ پروٹوکول دیا گیا۔ ایسا لگتا تھا کہ نا اہل وزیراعظم کوئی ملک فتح کر کے آیا ہو، پروٹوکول وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر دیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوام کے ٹیکس پر چلنے والی حکومت نے نوازشریف کو 60 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا، یہ اقدام نہایت ہی شرمناک اور قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ نواز شریف کو سابق وزرائے اعظم کی طرح ہی پروٹوکول دینا چاہیے تھا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وضاحت دیں کہ نا اہل شخص کو کس طرح زیادہ پروٹو کول دیا گیا۔