اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سرفراز ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔
ٹی 10 کرکٹ لیگ کی ڈرافٹ تقریب اتوار کو ہوگی جس میں شرکت کیلیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دبئی پہنچ گئے ہیں۔ سرفراز ایونٹ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ٹیم کے کوچ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس ہیں اور قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک ٹیم کے شریک مالک ہیں۔ ایونٹ آئندہ ماہ شارجہ میں منعقد ہوگا جس میں سرفراز سمیت شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، شاہد آفریدی، فخر زمان، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی 10 لیگ کی مخالفت کر رہا تھا مگر اب لگتا ہے کہ معاملات طے پا چکے ہیں۔