اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء نے تادم ِ مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا

اسلام آباد(محمدجابر) قائداعظم یونیورسٹی سے غیر منصفانہ طور پر بے دخل کئے گئے، بلوچ طلباء کی بحالی کیلئے جاری احتجاج الگے مرحلے میں داخل ہوچکاہے۔ احتجاج الگے مرحلے میں داخل ہوچکاہے۔ بلوچ طلباء نے اپنا پرامن احتجاج جاری رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں ہی تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا ہے جو تیسرے روز میں داخل ہوچکاہے۔ ابتدائی طور پر دوبلوچ طلباء تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور یہ سلسلہ بلوچ طلباء کی بحالی تک جاری رہیگا اور جرورت کیمطابق دیگر طلبا بھی اس عزم کا اعادہ کیا تھا اور اب بھی اس پر قائم ہیں کہ جب تک ہمارے طلباء ساتھیوں کو بحال نہیں کیاجاتا ہمارا پرامن احتجاج جاری رہیگا۔ اپنے تعلیمی حق کے حصول لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔