کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

785,602FansLike
9,927FollowersFollow
540,500FollowersFollow
165,340SubscribersSubscribe

وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد ( محمد جابر ) وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔شیخ رشید کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کل سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کی معطلی کے حوالے سے کیس میں ان کی جانب سے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل ہونے پر وزیرقانون بیرسٹر فروغ پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا.