اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

طیب حفیظ چیمہ اور کمشنر گوجرانوالہ کا نندی پور براجیکٹ کا وزٹ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے نندی پور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتٖظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوانوں کی موجودگی کو سراہا۔

واک تھرو گیٹ کے ذریعے آنے والے اشخاص کی تلاشی کو خوش آئین قرار دیا۔ سرچ لائٹس میں مزید اضافے اور حفاظتی آلارم سسٹم کو خود کار نظام سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ملک کیساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا

انتظامیہ، پولیس، گیپکو، پرائیوٹ سیکیورٹی ایجنسی، چائنیز فرم اور دیگر متعلقہ اداروں کو آپس میں ہم آہنگی اور اشتراک پیدا کرتے ہوئے سیکیورٹی اور انتظامی امور کو منظم کرنے کی تلقین کی۔

شفٹ انچارج SPU نے آر پی او کو سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی دوران وزٹ ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایت کی کہ پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے نائٹ ویژن کیمرے CCTV کیمرے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بائیو میٹرک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

مزیدبراں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والوے غیر ملکی انجینئرز کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح و قومی فریضہ ہے موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر پاور پراجیکٹس اور ان پر کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے پاور پلانٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے SOPs پر 100فیصد عمل درآمد کیا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آر پی او نے باؤنڈری وال کا وزٹ کرتے ہوئے واچ ٹاور اور کنٹرول روم بھی چیک کیے انہوں نے ڈویژنل ایس پی اور متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جائے تاکہ جوانوں کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آسکیں۔