اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

موٹروے پولیس کو ٹکر مارنے کا کیس: خاتون کو گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا

موٹروے پر خاتون کیجانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس نے گرفتار خاتون کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جس نے خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خاتون کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں، 34 معطل

خاتون کیخلاف تھانہ نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اور گاڑی بھگا لیجانے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔