اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارت میں 19 سالہ پاکستانی کو دل لگانے کا مفت آپریشن

وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔

ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔