اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ پولیس کے 24 افسران و ملازمین محکمہ سے ریٹائر

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین فرض شناس اور محنتی انسان ہیں۔ جنہوں نے اپنا عرصہ تعیناتی محکمہ میں بڑی ذمہ داری اور کامیابی سے گزارا ہے۔

محکمہ پولیس میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پرکیا۔

اس موقع پر ایس پی سول لائن ڈویژن بلال محمود سلہری، آفس سپرنٹنڈنٹ شہریار چٹھہ، ترجمان ضلعی پولیس ہارون اشرف و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سٹی پولیس آفیسر نے ریٹائر ہونے والے پولیس افسران و ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے آپ خوش نصیب ہیں کہ خیرو عافیت اور عزت و وقار کے ساتھ نوکری ختم کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

کامونکی پولیس کی کاروائی، ڈکیت گینگ کے 5 ارکان گرفتار

انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ہماری فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں، کبھی بھی ہماری ضرورت ہو تو ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ محکمہ میں بہتری لانے کیلئے آپ کی قیمتی رائے کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

محکمہ سے ریٹائر ہونے کے بعد محکمہ میں آپ کی عزت اور وقار کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔ اللہ تعالی آپ سب کو آنے والی زندگی میں بھی کامیاب کرے۔

دوران تقریب سی پی او نے آفس سپرنٹنڈنٹ کو تنبیہ کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کو عزت و احترام دیا جائے اور ان کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

ویلفیر آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ خود ان کے پینشن کیس کی پیروی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے۔

بھارت میں 19 سالہ پاکستانی کو دل لگانے کا مفت آپریشن

اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسران نے کہا کہ انہیں محکمہ سے جو عزت اور وقار ملا ہے علاقہ میں اسی محکمہ کی وجہ سے اُن کا مقام بنا ہے۔ وہ اپنے افسران اور دیگر ساتھیوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اُنہیں عزت و تکریم اور محبت سے نوازا اور یہی محبت انکا قیمتی اثاثہ ہے۔

تقریب کے آخر میں ایس پی سول لائن ڈویژن بلال محمود سلہری نے افسران و ملازمین کو یاد گاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے بھی دیے۔