اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیمرہ مریم نواز کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کر رہا، نور بخاری

سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں ملبوس تصویروں کا آنا ہی تھا کہ ہر جانب ان کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے ہیں۔ نور بخاری بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

پاکستانی معروف خواتین شخصیات بھی مریم نواز شریف کی خوبصورتی کی معترف ہوگئیں۔ معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز شریف کی تصویریں دیکھ کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر لکھا کہ آپ مجھ سے متعلق جو چاہیں سوچیں، مگر اتنی پیاری وزیر اعلی نہیں دیکھی میں نے۔

اسی پوسٹ پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔

عظمی بخاری نے مریم نواز کے پولیس کا یونیفارم پہننے پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دے دیا۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں، مریم نواز پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا ہے جن کا لیڈر اپنی بیٹی کو بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ایران سے آیا بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا، مریم نواز نے اس روایت کو برقرار رکھا، وزیراعلی پنجاب کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب سیشن عدالت لاہور نے پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔