اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

T20ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انجری کا شکار ہونیوالے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار ہے۔

مچل مارش نے آج آسٹریلیا میں دستیاب پلیئرز کیساتھ برسبن میں کیمپ میں شرکت کی، تاہم وہ مکمل فٹ نہیں ہوسکے، آئی پی ایل میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر مچل مارش ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کپتان مچل مارش کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے، میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل تقریباََ 1 ماہ کا وقت ہے، آل راؤنڈر 2 ہفتے مزید بولنگ نہیں کروائیں گے۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں تقریباً ایک ماہ کا وقت ہے، مکمل فٹ ہونے کے لیے کافی وقت ہے، 2 ہفتے وہ مزید بولنگ نہیں کریں گے۔

latest urdu news