اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قتل ،ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری پولیس مقابلے میں "پار”

میلسی(میاں شہزادندیم)ڈی پی اووہاڑی کی زیرنگرانی تھانہ صدرمیلسی کے علاقے بن موڑکے قریب پولیس مقابلے میںخطرناک اشتہاری رمضان اوڈھ ہلاک جبکہ اسکے 2ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کوعلی الصبح اطلاع ملی کہ 3ڈاکوفداچونگی میلی سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہوئے ہیں، وقوعہ کی اطلاع پر میلسی سرکل کے اہم پوائنٹس پرناکہ بندی کروادی گئی، بن موڑکے قریب ڈاکوؤںنےپولیس پارٹی کودیکھتےہی اندھا دھند فائرنگ کردی کراس فائرنگ میں رمضان اوڈھ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی دھند اور اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے، ہلاک ہونیوالا ڈاکو محمد رمضان ولد عبدالستار اوڈھمنڈی یزمان کارہائشی تھا، پولیس نے اشتہاری کے نعش اورڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹرسائیکل نمبروی آرایل 8053اوراسلحہ قبضہ میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی، ایس ایچ او تھانہ صدرمیلسی انسپکٹرحاجی محمدسوارخان کے مطابق پولیس کومطلوب اشتہاری رمضان اوڈھ قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھادیگر اضلاع سے بھی ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے،دوسری جانب ڈی پی اووہاڑی عمرسعیدملک نےمقابلےمیں حصہ لینے والے پولیس افسران واہلکاران کوشاباش دی ہے۔