اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مسلسل کیٹ واک ۔خوبرو ماڈل چل بسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ایک فیشن شو کے دوران کئی دنوں تک روزانہمسلسل 13 گھنٹے تک کیٹ واک کرنے کے باعث 14 سالہ روسی ماڈل کوما میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسی،یورپ کے ساتھ لگنے والی سرحد کے قریب موجود روسی شہر پرم سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ والادا زوبا گزشتہ تین ماہ سے چین کے شہر شنگھائی میں موجود تھی،وہ ایک معاہدے کے تحت شنگھائی فیشن شو کا حصہ بنی تھیں، مگر اس معاہدے میں ان کی میڈیکل انشورنس نہیں تھی،کم عمر ماڈل ولادا زوبا کی ہلاکت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، تاہم اب روسی حکام نے ان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے چل بسنے کی کرمنل انویسٹی گیشن کرانے کا اعلان کیا ہے،والادا زوبا فیش شو میں مسلسل 13 گھنٹوں تک کیٹ واک کرنے کے دوران تھکاوٹ کا شکار تھی جب کہ جس دن وہ کوما میں گئیں اس دن بھی کیٹ واک سے قبل اسے بخار تھا،بخار میں ہی کیٹ واک شروع کرنے کے ایک منٹ بعد وہ اسٹیج پر گر کر بے ہوش ہوگئی، والادا زوبا کی والدہ یورپی سرحد کے قریب شہر پرم سے بھی سیکڑوں کلو میٹر دور رہتی ہے اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والے تمام معاملے سے بے خبر رہی،روسی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والی کم عمر ماڈل کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے چند دن قبل ہی فون پر ان سے بات کی تھی، جس دوران بیٹی نے ان کے ساتھ تھکاوٹ اور نیند کی کمی کی شکایت کی اور ساتھ ہی کہا کہ وہ بہت دیر تک نیند کرنا چاہتی ہے،مقامی خبر رساں ادارے 59 آر یو کے مطابق والادا زوبا کی ہلاکت کا نوٹس لیتے روس کی فیڈرل حکومت نے ان کے قتل کی کرمنل انویسٹی گیشن کرانے کا اعلان کردیا،روسی حکومت کے زیر اثر نشریاتی ادارے ریا آر یو نے روس کی فیڈرل حکومت کی چلڈرن کمشنر اینا کزنتوسوو کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ حکومت اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کہ کس قانون کے تحت 14 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے بچی کو اس کام میں لگایا گیا اور اسے علاج میں مدد فراہم کرنے والے کاغذات کیوں نہیں بنائے گئے،خیال رہے کہ والادا زوبا کو شنگھائی کی ایک ماڈل ایجنسی نے فیشن شو کے لیے بھرتی کیا تھا،کمپنی نے 14 سالہ والادا زوبا اور اس کے گھر والوں کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، تاہم اس معاہدے میں میڈیکل انشورنس نہیں تھی۔