اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور چڑیا گھر میں افریقہ سے لائی گئی مادہ چیتا ہلاک

لاہور(نیوزالرٹ)لاہور چڑیا گھر میں افریقہ سے لائی گئی مادہ چیتا ہلاک ہو گئی ،ایک ہفتہ قبل افریقہ سے چڑیا گھر کیلئے ساڑھے 79 لاکھ روپے سے ٹائیگرز کی جوڑی خریدی گئی تھی ،آج مادہ چیتا اچانک ہلاک ہو گئی جس سے چڑیا گھر کی رونقیں ماند پڑ گئیں اور انتظامیہ کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹرچڑیا گھرکا کہنا ہے کہ مادہ چیتاکاپوسٹ مارٹم کیاجارہا ہے،پوسٹ مارٹم کے بعد ہلاکت کے حقائق سامنے آئیں گے ۔