اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور:پولیس کا داتا دربار کے گردنوح میں سرچ آپریشن، 15 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا داتا دربار کے گردنوح میں سرچ آپریشن، 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
لاہور: پولیس نے داتا دربار کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس پی سٹی عادل میمن کے حکم پر ڈی ایس پی لوئر مال وسیم ڈار کی سربراہی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ تھانہ داتا دربار کے علاقوں میں میلہ رام روڈ، ذیلدار روڈ سمیت دوسرے علاقوں کے سرائے اور ہوٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔