اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کوئٹہ :لا کالج کے پرنسپل کے قتل کیخلاف وکلا کا بائیکاٹ جاری

کوئٹہ (بیورورپورٹ ) کوئٹہ میں پرنسپل لاء کالج کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔
پرنسپل امان اللہ کے قتل پر وکلاء کی جانب سے 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے ۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر پرنسپل لاء کالج کوئٹہ امان اللہ کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے میں عدالتی بائیکاٹ کی کال دی ،جس پر ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی وکلاء پیش نہیں ہوئے اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا ۔ عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں ،وکلاء کے احتجاج کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، پرنسپل لاء کالج کو دو روز قبل گھر سے کالج جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔