اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو خاوند اور جیٹھ سمیت قتل کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے کاہنہ نو عبداللہ پور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی، اس کے شوہر اور جیٹھ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ اشرف نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی صدف اور اس کے شوہر کرامت کو گولیاں مار کر قتل کیا جب کہ مزاحمت پر بیٹی کے جیٹھ امجد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کردیا، اشرف نے تہرے قتل کی واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ صدف نے 2 ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، تینوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں تاہم کسی بھی مدعی کے سامنے نہ آنے کی وجہ سے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے والی زینت کو اس کی ماں نے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا تھا۔