اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وقار یونس

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کے ہمراہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدکی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نوجوانوں پرمشتمل ہے، اس وجہ سے ہم پر امید ہیں کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، ہماری پوری ٹیم بیلنس ہے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے لحاظ سے ہماری ٹیم سب سے اچھی ہے۔وقار یونس نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹد نے اس سے قبل بھی نوجوان کھلاڑیوں کو متعارف کرایا ہے جن میں شاداب خان اب سپر اسٹار بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو نئے کھلاڑی مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈکو نوجوان کھلاڑیوں کی خواہش کے مطابق ان کو تیارکرنا چاہیے، جو کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی،ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سے جس طرح کی بھی کرکٹ کھیلناچاہیں ان کو اس طرف تیار کر نا چاہیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، پی ایس ایل نے پاکستان کی کرکٹ کو متحرک کردیا ، بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے، انھوں نے کہا کہ سٹہ بازی اور میچ فکسنگ تمام کھیلوں کے لیے ایک کینسر کی طرح ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، ہم نے اپنی ٹیم کی مانیٹرنگ سخت کررکھی ہے جس سے پُرامید ہیں کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ڈین جونز نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ بات خوش آئند ہے کہ وقار یونس اور وسیم اکرم جیسے ورلڈ کلاس بولرز و کھلاڑی پاکستان کی کرکٹ میں اپنی خدمات دے رہے ہیں، اس طرح کے لیجنڈ کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات کافی بہتر ہیں، اس سے قبل پی ایس ایل کے 2 ایڈیشن کامیابی کے ساتھ ہوچکے ہیں اور اب تیسرا بھی ہونے کو ہے جس میں مزید بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہوں گے جن میں ورلڈکلاس کھلاڑی رسل آرنلڈ بھی شامل ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہوچکاہے، ہم نے پاکستان کے اداروں آرمی، پولیس ، ایئر فورس اور تمام ڈیفنس فورسز سے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی ٹیم بنائیں تاکہ پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جیتے گی جس کے لیے ہماری تیاری مکمل ہیں۔