اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغانستان میں خودکش حملے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کابل: افغان دارالحکومت میں سیاسی تقریب کے دوران خود کش حملے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبرکے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک ہوٹل میں ہونے والی سیاسی تقریب میں خود کش حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کابل حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کابل کے ڈسٹرکٹ 4 میں لب جار اسکوائر کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں سیاسی تقریب جاری تھی کہ خودکش بمبار نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے حملہ آور کو روک لیا جس پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔دھماکے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ تقریب میں آئے مہمانوں کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جب کہ مذکورہ ریسٹورنٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 8پولیس اہلکار اور 10 عام شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔