اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہم پرعزم ھیں اگرہزاروں کی شہادت یاگرفتاریاں بھی ھو جائیں تو تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اپنے مطالبے سے کسی صورت میں دست بردارنہیں ھوگی ، علامہ خادم حسین رضوی

دھرنا ختم نبوتﷺ اسلام آباد،دنیا بھر کے مسلمان 17 نومبر کو یوم تحفظ ختم نبوت ﷺمنائیں ، علامہ خادم حسین رضوی
اسلام آباد ( نیوز الرٹ )تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا حکومت سے وزیرقانون زاہدحامد کی برطرفی کرانے کے لیے اسلام آباد میں ختم نبوت دھرنا جاری ھے اورپرعزم ھیں اگرہزاروں کی شہادت یاگرفتاریاں بھی ھو جائیں تو تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اس مطالبہ سے کسی صورت میں دست بردارنہیں ھوگی ان خیالات کااظہارتحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی امیرعلامہ حافظ خادم حسین رضوی اور سرپرست اعلی پیرمحمدافضل قادری نے کیاتحریک لبیک یارسول اللہ وزیرقانون زاہدحامد کی برطرفی کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد میں درخواست نہیں دی حاجی جوادعبداللہ نے جودرخواست دائرکی ھے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کی قیادت نے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی ھے۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکےقائدین نے حکومت پنجاب سے کہا تھا اگرختم نبوت ﷺکے تمام مطالبات مان لیے گیے اوربنیادی مطالبہ وزیرقانون کی برطرفی کا مطالبہ مان لیاگیاتو تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اسلام آباد پہنچ کرجلسہ کرکے واپس آجاے گی لیکن یہ بنیادی مطالبہ تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ دھرنادینے پرمجبورھوئی ۔تحریک لبیک یارسول اللہﷺ نے فیصلہ کیاکہ 17 نومبرجمعتہ المبارک کو فیض آباد اسلام آباد میں نماز جمعتہ المبارک اداکرے گی لہذا فیصلہ کیا ھے کہ پاکستان کشمیر اوردنیا بھر کے مسلمان 17 نومبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منائیں گے اورہرجگہ زبردست احتجاجی مظاہرے کریں گے۔مرکزی ناظم نشرواشاعت پیر محمد اعجازاشرفی نے کہا6 نومبر سے قافلہ عشق و مستی ختم نبوت لانگ مارچ لاھور درگاہ داتا علی ہجویری سےاپنے قائد علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں پوری آب تاب کے ساتھ فیض آباد چوک میں موجود ہیں اور تیز بارش سرد ہوائیں شرکاء دھرنا کے عزم حوصلے کوکمزور نہیں کر سکیں۔ بلکہ مسلسل قافلوں کی آمد دھرنا ختم نبوت کو ناقابل تسخیر بنا رہی ہے۔