اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

استقبال ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں دعوت اسلامی کا اجتماع ذکر و حمد

واربرٹن(عثمان سندرانہ)واربرٹن میں استقبال ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں دعوت اسلامی واربرٹن کے زیر اہتمام مدنی مرکز دعوت اسلامی مدینہ مسجد میں اجتماع ذکر حمد و نعت کا اہتمام گیا جسمیں دعوت اسلامی کے کارکنوں اور عاشقان مصطفی نے درود سلام کے تحفے بھیجتے ہوئے شرکت کی


ثنا خوان مصطفی نے نبی پاک ﷺکی شان میں نعتیں پڑھیں۔دعوت اسلامی کے رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری و دیگر مختلف مبلغین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال جب بھی ماہ ربیع الاول آتا ہے تو ہر طرف موسم بہار آجاتا ہے شہر شہر قریہ قریہ میٹھے میٹھے مدنی آقا ﷺکے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے بوڑہا ہو یا نوجوان ہر مسلمان دل کی زبان سے نبی پاک ﷺ کی آمد کے گیت گاتا نظر آتا ہے یہ عشاقان مصطفی ان کے کیوں نہ گیت گائیں کہ اللہ پاک نے جن کی خاطر پوری کائنات کو پیدا کیا ان آقاء کائناتﷺ کی آمد آمد ہے مبلغین دعوت اسلامی نے شرکاء سے کہا کہ وہ آقا ئے ﷺ کائنات کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں آخر میں انہوں نے استحکام پاکستان کیلئے دعائیں مانگیں ۔