اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرگودہایونیورسٹی ۔طالبات کی فحش ویڈیوز،بلیک میلنگ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

سرگودھا(آصف جوئیہ)سرگودہا یونیورسٹی میں لڑکیوں کی فحش ویڈیو زبنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف،عملے کی ملی بھگت سے جعلی اینٹری کارڈزبناکریونیورسٹی طالبات کے ساتھ ملزمان تعلقات استوارکئے ہوئے تھے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفتیش میں لڑکیوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر برامد کر لی گئیں، یونیورسٹٰی کے چیف سیکورٹی آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ طالبات کو بلیک میل کرنے والے گروہ میں میں ملزمان کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں ، یونیورسٹی میں کارڈ زکے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے داخلے کی تحقیقات تمام پہلوؤں سے کی جارہی ہیں۔